26 اگست 2011 - 19:30

ایران کے اٹارنی جنرل نے امریکی جاسوسوں کے خلاف مقدمے کو اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری کا واضح مصداق قرار دیا ہے۔

ابنا: ایران کے اٹارنی جنرل غلام حسین اژہ ای نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو میں یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ امریکی جاسوسوں کے خلاف مقدمے کی کارروائی ایران کی خودمختاری کی علامت ہے، کہا کہ ایرانی عدلیہ آزادانہ طور پر کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران میں گرفتار شدہ امریکیوں پر الزامات تھے اوران کے خلاف کارروائی کی گئی اور عدالت نے انہیں سزا سنائی اور کسی بھی ملک میں جب کوئی غیرملکی قوانین کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ دو امریکی باشندوں شین بائر اور جاش فاتال کو ایران میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے اور امریکہ کی خفیہ تنظیم کے لیے جاسوسی کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجموعی طور پر آٹھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ جبکہ تیسری ملزمہ سارا شورد کو اسلامی جذبے کے تحت پچاس ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گيا۔ ...........

/169